Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پاک فوج کے اعلامیے پر پاکستان تحریک انصاف کا ردِعمل

اسلام آباد:(جی این اے)‏آئی ایس پی آر کے اعلامیے پر پاکستان تحریک انصاف کا ردِعمل سامنے آگیا۔ تحریک انصاف کے مطابق  تحریک انصاف ایک جمہوری ج...

اسلام آباد:(جی این اے)‏آئی ایس پی آر کے اعلامیے پر پاکستان تحریک انصاف کا ردِعمل سامنے آگیا۔

تحریک انصاف کے مطابق  تحریک انصاف ایک جمہوری جماعت ہے،جو پرامن، غیرمتشدد اور آئین و قانون پر کاربند رہتےہوئے مقاصد کےحصول پر یقین رکھتی ہے، اپنے قیام سےلیکر آج تک تحریک انصاف، اسکے چیئرمین عمران خان نے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو ہدف بنایا ہے۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ آئی ایس پی آر کا اعلامیہ حقائق سےمتصادم اور زمینی صورتحال کے ناقص ادراک پر مبنی ہے۔ یہ اعلامیہ ملک کی بڑی سیاسی جماعت کیخلاف نفرت و انتقام پر مبنی بیانیے کا افسوسناک مجموعہ ہے۔

تحریک انصاف نے کہا کہ عوامِ کے سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق کا تحفظ ہی ہمارا مقصدِ نگاہ ہے،تحریک انصاف نے ہمیشہ آئین و قانون سے انحراف کی حوصلہ شکنی کی ہے، تحریک انصاف نے مارشل لاء کے ذریعے دستور کو کُلّی یا جزوی طور پر معطل کرنے کی مزاحمت کی ہے، ہم دھاندلی و انتخابات میں مداخلت کے ذریعے عوام کے حقِ حاکمیت پر ڈاکے کے بھی شدید مخالف رہے ہیں،  تحریک انصاف نے ایک نشست سے لیکر مرکز، پنجاب، پختونخوا، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں حکومت سازی کا سفر ارتقاء سے مکمل کیا، آج تحریک انصاف الحمدللہ پاکستان کی واحد معتبر سیاسی جماعت ہے۔

تحریک انصاف نے کہا کہ پرامن اور صبر آزما سیاسی جدوجہد کا ثمر ہے کہ تحریک انصاف لاکھوں اراکین، کروڑوں ووٹرز کے ساتھ ملک کا سب سے بڑا سیاسی ادارہ ہے، چیئرمین تحریک انصاف کے سیاسی نظریے اور فلسفے کو عوام میں غیرمعمولی تائید و نصرت میسر آئی۔

عمران خان نے قوم کو پرامن رہنے اور دستور و قانون کے دائرے میں رہ کر ووٹ کی پرچی کے ذریعے ردعمل کے اظہار کی جمہوری راہ دکھلائی،لیکن بدقسمتی سے طاقت و اختیار کے سامنے دلیل کو سرنگوں کرنے کی ضد غالب آگئی.

کوئی تبصرے نہیں