Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ٹک ٹاک فیچر میں بہت بڑی تبدیلی

کیلیفورنیا:(ویب ڈیسک)مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے خاموشی سے بہت بڑی تبدیلی کر دی ہے جس کا علم ابھی تک متعدد افراد کو نہیں ہو سکا۔ جی ہاں و...

کیلیفورنیا:(ویب ڈیسک)مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے خاموشی سے بہت بڑی تبدیلی کر دی ہے جس کا علم ابھی تک متعدد افراد کو نہیں ہو سکا۔

جی ہاں واقعی سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے اپنا کاسٹیوم فونٹ TikTok Sans متعارف کرایا ہے،کمپنی کے مطابق یہ فونٹ متعدد زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے اور اس سے تحریر زیادہ واضح اور خوش خط ہو جائے گی۔

ٹک ٹاک نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اس فونٹ میں الفاظ زیادہ بڑے اور نمایاں ہوتے ہیں جس سے تحریر کو پڑھنے میں مدد ملتی ہے۔

ہ فونٹ فی الحال انگلش، پرتگیز، جرمن، ترک، ویتنامی، انڈونیشین، فرنچ اور ہسپانوی زبانوں میں استعمال کیا جائے گا مگر مستقبل قریب میں دیگر زبانوں کے لیے بھی اسے اپنایا جائے گا۔

اپنا فونٹ ڈیزائن کرکے ٹک ٹاک بھی ان ٹیکنالوجی کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جو ماضی میں ایسا کر چکی ہیں۔ایپل نے سان فرانسسکو فونٹ تیار کیا جبکہ گوگل، نیٹ فلکس اور انسٹاگرام کے بھی اپنے فونٹس ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں