Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

چوہدری پرویز الہیٰ دومقدمات میں ضمانتیں لینے میں کامیاب

  لاہور(جی این اے)چوہدری پرویز الہیٰ لاہور ہائی کورٹ سےدومقدمات میں ضمانتیں لینے میں کامیاب ہوگئے۔ پرویز الہیٰ کے وکیل نے اس حوالے سے کہا کہ...

 

لاہور(جی این اے)چوہدری پرویز الہیٰ لاہور ہائی کورٹ سےدومقدمات میں ضمانتیں لینے میں کامیاب ہوگئے۔

پرویز الہیٰ کے وکیل نے اس حوالے سے کہا کہ ضمانت اینٹی کرپشن کے مقدمے میں ہوئی ہے اورروزانہ سابق وزیراعلی پر مقدمات درج کئے جاتے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ کوئی اور نیا مقدمہ بنا ہے تو پھر حفاظتی ضمانت پھرسے دائر کریں،کورٹ نے سابق وزیراعلی کی پندرہ مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کی۔علاوہ ازیں دہشت گردی کے کیس میں بھی دودن کی ضمانت منظور کی گئی اور ساتھ متعلقہ عدالت سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں