Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

خبردار! کہیں آپ مردہ مرغی کا گوشت تو نہیں کھا رہے؟

پشاور:(جی این اے)مردہ مرغیوں کا گوشت سپلائی کرنے والا گروہ پکڑا گیا،محکمہ خوراک نے انیس سو مردہ مرغیاں قبضے میں لے کر تلف کیں۔ تفصیلات کے مط...

پشاور:(جی این اے)مردہ مرغیوں کا گوشت سپلائی کرنے والا گروہ پکڑا گیا،محکمہ خوراک نے انیس سو مردہ مرغیاں قبضے میں لے کر تلف کیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں شہریوں کو مردہ مرغیوں کا گوشت کھلانے کا انکشاف ہوا ہے،اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے چرگانو چوک میں عوامی شکایت پر مختلف گوداموں اور دکانوں پر چھاپے مارے جہاں سے بڑی تعداد میں مردہ مرغیاں برآمد ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کی ہدایت پر مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے انیس (1900) کے قریب مردہ مرغیاں قبضے میں لے کر تلف کردیں۔



کوئی تبصرے نہیں