Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

فخرزمان کی دبنگ بلے بازی،نیوزی لینڈ کو 7وکٹوں سے شکست

 راولپنڈی(جی این اے)فخرزمان کی 180رنز کی فخریہ اننگز،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے ہرادیا۔ پاکستان نے ٹاس جیتا اور نیوزی لینڈ کو بلے...

 راولپنڈی(جی این اے)فخرزمان کی 180رنز کی فخریہ اننگز،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے ہرادیا۔

پاکستان نے ٹاس جیتا اور نیوزی لینڈ کو بلے بازی کا موقع دیا،نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 336رنز بنا ڈالے،ڈیرل مچل نے 129جبکہ ٹام لیتھم نے 98رنزبنائے،حارث رئوف نے شاندارباولنگ کرتے ہوئے چارکھلاڑیوں کو میدان چھوڑنے پر مجبورکردیا۔

پاکستان نے جب انگزکا آغازکیا تو امام الحق 24رنز بنا کرآئوٹ ہوگئے مگر فخرزمان اننگز پر ڈٹ گئے،انکے ساتھ بابراعظم نے بھی شانداربلے بازی کرتے ہوئے 65رنزبنائے اورپھرآئوٹ ہوگئے،البتہ فخرزمان نے چھ چھکے اور17 چوکے مار کر 180رنز بنا کرثابت کیا کہ وہ کسی بھی وقت کسی بھی ٹیم کے خلاف خطرناک بلے بازی کرسکتے ہیں۔محمد رضوان نے بھی 54رنزبنائے۔

دوسرا ایک روزہ میچ جیتنے کے بعد پاکستان کو  سیریز میں برتری حاصل ہوگئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں