Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

جنونی عاشق نےمحبوبہ کے شوہر کو بم سے اڑادیا

 انڈیا(ویب ڈیسک)محبوبہ کی کسی اورسے شادی ناقابل برداشت،عاشق نے دلہا کو بم سے اڑادیا،ملزم گرفتار،اعتراف جرم بھی کرلیا۔ واقعہ بھارتی ریاست چھت...

 انڈیا(ویب ڈیسک)محبوبہ کی کسی اورسے شادی ناقابل برداشت،عاشق نے دلہا کو بم سے اڑادیا،ملزم گرفتار،اعتراف جرم بھی کرلیا۔

واقعہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں پیش آیا جہاں لڑکی کی شادی کسی اورلڑکے سے ہورہی تھی جسکا اسکے عاشق کو بہت دکھ تھا،اسی لئے ملزم نے عین شادی کے موقع پر ہوم تھیٹر میں بم چھپا دیا،جوں ہی دلہے نے میوزک چلانے کیلئے سسٹم کو آن کیا تو زورداردھماکہ ہوا جسے دلہا تو فوراًہلاک ہوگیا جبکہ دلہے کا بھائی شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی موت کے منہ میں چلاگیا۔

دھماکے سے گھر کی چھت اوردیواریں بھی گرگئیں۔ملزم کو پولیس گرفتارکرچکی ہے ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں