Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پی ایف یو جے نے صحافیوں کے حقوق کیلئے کمرکس لی

  اسلام آباد(جی این اے)بس بہت ہوگیا،مزید ظلم اورناانصافی نامنظور،پی ایف یو جے صحافیوں کے حقوق کے حصول کیلئے متحرک ہوگئی،عالمی یوم صحافت کے م...

 

اسلام آباد(جی این اے)بس بہت ہوگیا،مزید ظلم اورناانصافی نامنظور،پی ایف یو جے صحافیوں کے حقوق کے حصول کیلئے متحرک ہوگئی،عالمی یوم صحافت کے موقع پر تین مئی کو پورے ملک میں تحریک چلانے کا اعلان کردیا،تیرہ مئی اوربیس مئی کو ملک کے کونے کونے میں صحافی باہر نکلیں گے اورتیز ہوتیز ہوجدوجہد تیز ہو کے نعرے کو اپنے عمل سے حقیقت کا روپ دیں گے۔

تحریک کے روح رواں قائد صحافت افضل بٹ کا کہنا ہے کہ بیس مئی کے بعد لانگ مارچ کیسے ہوگا کہاں سے شروع ہوگا اسکے تمام مرحلاجات کا اعلان بھی کیا جائے گا،اب اخباری ملازمین ہی نہیں بلکہ الیکڑانک میڈیا سے تعلق رکھنے والوں کیلئے بھی قانون سازی ہوگی،اس حوالے سے حکومتی مسودہ قانون بھی عدالت میں دیدیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ ایک ایسی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو میڈیا کو صنعت تسلیم کرنے یا نہیں کرنے کے حوالے سے سفارشات تیارکرے گی۔

پی ایف یو جےکی جانب سے اس اہم اقدام پر تمام صحافیوں نے افضل بٹ کی کاوشوں کو سراہا اورمستقبل میں بھی ہر طرح سے افضل بٹ کو تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں