Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

شادی کے بعدلڑکا لڑکی موٹے کیوں ہوجاتے ہیں؟

 اسلام آباد(جی این اے)ایک دلچسپ تحقیق منظرعام پر آئی ہے جس میں یہ واضع کیا گیا کہ شادی کے بعد اکثرلڑکے اورلڑکیاں موٹاپے کا شکارکیوں ہوتے ہیں...

 اسلام آباد(جی این اے)ایک دلچسپ تحقیق منظرعام پر آئی ہے جس میں یہ واضع کیا گیا کہ شادی کے بعد اکثرلڑکے اورلڑکیاں موٹاپے کا شکارکیوں ہوتے ہیں۔

تقریباآٹھ ہزارافراد پر جو تحقیق کی گئ اسکے مطابق شادی کے پہلے پانچ سال میں خواتین کے وزن میں دس کلو گرام وزن بڑھ جاتا ہے یہی صورتحال مردوں میں بھی دیکھی گئی ہے۔

جولڑکا اورلڑکی اپنی شادی سے بہت خوش ہوتے ہیں انکے وزن میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔جبکہ ایک تحقیق تو یہ بھی کہتی ہے کہ میاں بیوی میں سے جوبھی اگرایک موٹا ہوگا تودوسرا بھی خودبخود موٹاہوتاچلا جائے گا۔

اس حوالے سے جوبھی تحقیقی رپورٹس سامنے آئی ہیں انکے مطابق شادی سے معطمن جوڑے اپنے وزن پر نظررکھنے میں دلچسپی لینا چھوڑدیتے ہیں،اکثرکھانا کھانے کیلئے کسی بھی ہوٹل کارخ کرلیتے ہیں،اکھٹے کھانا کھاتے ہوئے زیادہ کھا جاتے ہیں۔چہل قدمی کی طرف توجہ نہیں دیتے۔

ایسے شادی شدہ جوڑوں کو چاہیے کہ کم مقدارمیں کھائیں مگربازاری نہیں گھرکا کھانا زیادہ کھائیں،واک کو معمول بنالیں،اورہلکی پھلکی ورزش کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔

کوئی تبصرے نہیں