Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

چوہدری پرویزالہیٰ کیسے چکما دیکرفرارہوئے؟

 لاہور(جی این اے)زمان پارک آپریشن کے بعد گزشتہ روزسابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو گرفتارکرنے کیلئے بھی آپریشن کا آغاز ہوا مگر آٹھ گ...

 لاہور(جی این اے)زمان پارک آپریشن کے بعد گزشتہ روزسابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو گرفتارکرنے کیلئے بھی آپریشن کا آغاز ہوا مگر آٹھ گھنٹے کی محنت کے باوجود پولیس کو ناکامی کا منہ ہی دیکھنا پڑا،چوہدری پرویزالہی خیرخیریت سے وہاں سے نکل گئے۔

غالب مارکیٹ تھانہ میں چوہدری پرویزالہی اورانیس دیگرافرادکیخلاف مقدمہ درج کیا گیا،اینٹی کرپشن ٹیم نے جب پرویز الئی کے گھر چھاپہ مارا تو وہاں موجودکئی درجن افرادنے آگے سے پھترمارنے شروع کردئیے اورساتھ پٹرول پھینکنے کی بھی اطلاعات ملی ہیں اسی دوران چوہدری پرویز الہی گھر سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئی جبکہ پولیس آٹھ گھنٹے تک لکیر پیٹتی رہی،مذمت کرنے والے 19افرادکو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں