Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

خواتین ڈاکوئوں کے خطرناک گروہ سے ہوشیارہوجائیں

گوجرانوالہ(جی این اے)خواتین محتاط ہوجائیں،گوجرانوالہ میں ڈاکوئوں کاایساخطرناک گروہ متحرک ہے جو ڈکیتی کرنے کیساتھ خواتین کی عزتوں کو بھی پاما...

گوجرانوالہ(جی این اے)خواتین محتاط ہوجائیں،گوجرانوالہ میں ڈاکوئوں کاایساخطرناک گروہ متحرک ہے جو ڈکیتی کرنے کیساتھ خواتین کی عزتوں کو بھی پامال کرتا ہے۔

پولیس احکام نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ایک ہفتے میں چار وارداتیں ایسی ہوئی ہیں جن میں خواتین کی آبروریزی بھی کی گئی۔ 22 فروری کو ڈکیتی کے بعد خاتون کو کھیت میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، 26 فروری کو ڈکیتی کے بعد ماں بیٹی سےزیادتی کی گئی۔

پولیس نے مزیدبتایا کہ 28 فروری کو بھی خاتون سےکھیت میں زیادتی کی گئی جبکہ یکم مارچ کو پھر ڈکیتی کے بعد لڑکی سے زیادتی کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یکم مارچ کی متاثرہ لڑکی کو 26 فروری کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، 26فروری کی واردات کے بعد ماں بیٹی خوفزدہ ہو کر دوسرے گھر میں شفٹ ہو گئی تھیں، 14 سالہ متاثرہ لڑکی نے ڈاکوئوں کو پہنچا لیا جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایسے بھیڑیے کسی بھی وقت کسی بھی جگہ ہوسکتے ہیں لہذا خواتین کو چاہیے کہ وہ محتاط ہوجائیں،بغیر پوچھے کسی اجنبی کوگھرکا دروازہ مت کھولیں،ہروقت دروازے کو اندرسے اچھی طرح بند رکھیں۔علاوہ ازیں رات گئے اکیلے سفرکرنے سے بھی گریز کریں۔

کوئی تبصرے نہیں