Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ناموراداکارعمران عباس نے خوفناک زلزلے پر کیا کہہ دیا؟

  اسلام آباد(جی این اے)گزشتہ روزپاکستان کے مختلف شہروں میں آنے والے شدید زلزلے پر اپنی رائے دیتے ہوئے نامور ٹی وی اداکارعمران عباس نے انسٹ...

 

اسلام آباد(جی این اے)گزشتہ روزپاکستان کے مختلف شہروں میں آنے والے شدید زلزلے پر اپنی رائے دیتے ہوئے نامور ٹی وی اداکارعمران عباس نے انسٹا گرام پر اپنی رائے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جب ضمیر نہیں کانپتے تو زمین کانپ جایا کرتی ہے،عمران کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کے خوف سے ڈروظلم وجبرکرنا چھوڑدو،کتنے لوگوں کی جان لے رہے ہو،کس کس کی جان لینے کی سازش کررہے ہو،موت کو کیوں بھول بیٹھے ہو،ابھی بھی وقت ہے توبہ کرلو،اللہ چاہے تو ایک لمحے میں مٹی کے ڈھیر میں دفن کردے،وقت ہے توبہ کرلیں یہ نہ ہوپھر اسکی بھی فہرست نہ ملے۔

کوئی تبصرے نہیں