Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

عظیم شاعرناصرکاظمی کو ہم سے جداہوئے 51سال گزرگئے

لاہور(جی این اے)غزل کی دنیا میں عالمی شہرت یافتہ شاعرناصر کاظمی کوانتقال کئے ہوئے 51برس کا عرصہ گزرگیا مگر شاعری میں شغف رکھنے والوں کے دلوں...

لاہور(جی این اے)غزل کی دنیا میں عالمی شہرت یافتہ شاعرناصر کاظمی کوانتقال کئے ہوئے 51برس کا عرصہ گزرگیا مگر شاعری میں شغف رکھنے والوں کے دلوں میں آج بھی زندہ وجاوید ہیں۔

بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع امبالہ میں 8 دسمبر1925کو پیدا ہونے والے ناصرکاظمی ابھی صرف 8برس کے تھے کہ تحلیقی زندگی کا آغازکردیا۔

عظیم شاعرناصرکاظمی کی غزلوں کا اپنا ہی اسٹائل تھا آپکی شاعری میں عشق ومحبت کے علاوہ دورجدید کے مسائل بھی دکھائی دیتے ہیں،آپ کے تین مجموعہ شائع ہوچکے ہیں جن میں برگ نے،دیوان اوربارش شامل ہیں،جبکہ نظموں کے مجموعے میں نشاط خواب کے نام سے کتاب شائع ہوچکی ہے۔

دومارچ 1972کو ناصرکاظمی اپنے مداحوں کو اداس کرکے دنیا سے کوچ کرگئے،آپکی شاعری آج بھی باذوق لوگوں کے دلوں میں راج کررہی ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں