Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

راولپنڈی میں دہشت گردی کاخطرہ،دفعہ 144نافذکردی گئی

  راولپنڈی(جی این اے)دہشت گردی کا خطرہ،راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذکردی گئی۔ پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ دفعہ 144 کے نفاز پر فور...

 


راولپنڈی(جی این اے)دہشت گردی کا خطرہ،راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذکردی گئی۔ پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ دفعہ 144 کے نفاز پر فوری عملدر آمد کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی تھریٹ کا خدشہ ہے،دہشت گرد عوامی مقامات کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے تحت ضلع میں ریلیوں، جلسوں اور دیگر اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی،چار سے زائد افراد کے اجتماع پربھی مکمل پابندی عائدکردی گئی۔

 کسی بھی شخص کو اسلحہ لے کر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی، دفعہ 144 کا نفاز ایک دن کے لیے ہوگا۔

یاد رہے کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت بھی آج ہوگی ، عمران خان ایف ایٹ کچہری کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس جی 11 میں پیش ہوں گے۔

 اسلام آباد پولیس نے بھی کہا ہے کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔


کوئی تبصرے نہیں