Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

دلہے کو دلہن کی بہن سے کیوں شادی کرنا پڑی؟

 انڈیا(ویب ڈیسک)ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں آئے روزعجیب وغریب واقعات رونماہوتے رہتے ہیں،ابھی گزشتہ روزبھی ایک واقعہ کے مطابق گجرات میں شادی کی...

 انڈیا(ویب ڈیسک)ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں آئے روزعجیب وغریب واقعات رونماہوتے رہتے ہیں،ابھی گزشتہ روزبھی ایک واقعہ کے مطابق گجرات میں شادی کی رسومات اداکی جارہی تھیں کہ اچانک دلہن کو دل کی تکلیف محسوس ہونا شروع ہوگئی،طبعیت زیادہ بگڑنے پر ہسپتال لے جایا گیا مگر دلہن ہسپتال پہنچتے ہی جاں بحق ہوگئی،ڈاکٹروں کے مطابق دلہن کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

موت کے منہ میں جانے والی دلہن کے گھروالوں نے بارات کو خالی ہاتھ بھیجنے کے بجائے مرنے والی دلہن کی بہن کی شادی دلہے سے کردی،شادی کی تقریب مکمل ہونے تک جاں بحق ہونے والی دلہن کی لاش کو ایک سردخانے میں رکھ دیا گیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں