Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے کے جنون نے نوجوان سے زندگی چھین لی

 ٹوبہ ٹیک سنگھ(جی این اے)ٹک ٹاک بنانے کا شوق ایک اورنوجوان کو موت کے منہ میں لے گیا۔ اکال والاروڈ کے پاس اٹھارہ سالہ نوجوان احمد نے اپنے دوس...


 ٹوبہ ٹیک سنگھ(جی این اے)ٹک ٹاک بنانے کا شوق ایک اورنوجوان کو موت کے منہ میں لے گیا۔

اکال والاروڈ کے پاس اٹھارہ سالہ نوجوان احمد نے اپنے دوست کو بلایا اورموبائل دیکر کہا کہ میں تالاب میں جائوں گا تو تم میری ویڈیو بنالینا،یہ کہہ کراحمد نے تالاب کی گہرائی جانے بغیر چھلانگ لگا دی اورگہرے پانی سے اوپر نہ آسکا۔

واقعہ کی اطلاع فوراً ریسکیو ٹیم کو دی گئی تاہم آنے تک آدھا گھنٹہ گزرچکا تھا،عملے نے آکر تالاب سے لاش کو ہی نکالااورہسپتال پہچا دیا،واقعہ پر اظہارافسوس کرتے ہوئے علاقے کے ڈپٹی کمشنر نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ خدارا سوشل میڈیا کو احتیاط سے استعمال کریں۔

کوئی تبصرے نہیں