Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

جڑواں شہروں میں بونداباندی،مختلف ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق،20زخمی

اسلام آباد(جی این اے)جڑواں شہروں میں موسم سرما کی پہلی بونداباندی،پھسلن کے باعث چارمختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق اور 20زخمی ہوگئے...

اسلام آباد(جی این اے)جڑواں شہروں میں موسم سرما کی پہلی بونداباندی،پھسلن کے باعث چارمختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق اور 20زخمی ہوگئے ۔

آئی جے پی روڈ کیرج فیکٹری کے قریب کوسٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد جاں بحق اور ایک  شخص زخمی ہوا، بہارہ کہو میں کوسٹر گرین لائن میٹرو بس میں جاگھسی جس سے وزیر آباد سے آئے 13طالبعلم زخمی ہوئے ،جبکہ بس میں سوار دو مسافر بھی زخمی ہوئے ،اسلام آباد ایکسپریس وے پر سرکاری یونیورسٹی کی بس ہائی ایس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے جبکہ زیروپوائنٹ کے قریب کیری دو ڈبے آپس میں ٹکرا گئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا  ہے۔

کوئی تبصرے نہیں