Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

چائے بیچنے والاالیکشن لڑے گا،کاغذات نامزدگی بھی حاصل کرلئے

 مظفرگڑھ(جی این اے)سب سیاست دانوں نے عوام کو مایوس ہی کیا ہے کسی کی کارکردگی اچھی نہیں رہی،چائے بیچنے والے نے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے...

 مظفرگڑھ(جی این اے)سب سیاست دانوں نے عوام کو مایوس ہی کیا ہے کسی کی کارکردگی اچھی نہیں رہی،چائے بیچنے والے نے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی بھی وصول کرلئے ہیں۔

اشفاق بھٹی نامی چائے فروش نے پی پی دوسواڑسٹھ مظفرگڑھ سے کاغذات حاصل کئے اوروہ پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔اشفاق بھٹی نے سیاست دانوں پر عدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ روایتی سیاست دان صرف زبانی کلامی وعدے کرتے ہیں اور چلتے بنتے ہیں جبکہ میں ایسا نہیں کروں گا جو بھی عوام سے وعدے کروں گا پورے بھی کروں گا۔

اپنے علاقے میں اچھی یونیورسٹی بنانے کیساتھ ساتھ سڑکیں بھی پکی کرادوں گا،غریبوں کی مدد کروں گا۔


کوئی تبصرے نہیں