Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کی مدد کر رہا ہے،پاکستان

 اسلام آباد(جی این اے) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی مدد سے دہشتگرد گروپس ہمارے ہاں کارروائیاں کر رہے ہیں جو باعث تشویش امر ہے۔طالبان حکومت سے...

 اسلام آباد(جی این اے) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی مدد سے دہشتگرد گروپس ہمارے ہاں کارروائیاں کر رہے ہیں جو باعث تشویش امر ہے۔طالبان حکومت سے تحریک طالبان پاکستان کے خلاف مؤثر اقدامات کی توقع کرتے ہیں۔

  ترجمان دفتر خارجہ کا  کہنا تھاکہ بھارتی ایجنسی کی مدد سے متعدد دہشتگرد گروپس  متحرک ہیں، چند دنوں میں  مذید تفصیلات دیں گے۔بھارت کا اغوا اور دہشتگردی کا نیٹ ورک پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے، پاکستان بھارتی معاونت سے دہشتگردی کا نشانہ رہا ہے، بھارت کے حاضر سروس کمانڈر کلبھوشن یادھو کی گرفتاری اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں