Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ہیررانجھا کی ہیر کو بچھڑے تین برس ہوگئے

  لاہور(جی این اے)فلم ہیررانجھا سے پوری دنیا میں شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی فلم انڈسٹری کی اداکارہ فردوس بیگم کو اپنے مداحوں سے جداہوئے تی...

 


لاہور(جی این اے)فلم ہیررانجھا سے پوری دنیا میں شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی فلم انڈسٹری کی اداکارہ فردوس بیگم کو اپنے مداحوں سے جداہوئے تین برس گزرگئے۔

فردوس بیگم چاراگست1947 کو پیدا ہوئیں جبکہ فلم فانوس سے اپنے کیرئیر کا آغازکیا،آپ نے ڈیڈھ سو سے زیادہ فلموں میں اپنی باصلاحیت اداکاری کی ان فلموں میں بیس اردو اور ایک سوتیس سے زیادہ پنجابی فلمیں تھیں۔دلاں دے سودے،ہیررانجھا،ملنگی اورآنسو اپ کی سپر ہٹ فلمیں ثابت ہوئیں،ہیر رانجھا ایسی فلم تھی جس پر آپکو نگار ایوارڈ سے بھی نوازاگیا۔

فردوس بیگم پر فلمائے گئے گانے آج بھی لوگ شوق سے دیکھتے ہیں،برین ہیمبریج کی وجہ سے سولہ دسمبر بیس سوبیس کو لاہور میں ابدی نیند سوگئیں۔

فردوس بیگم کے چاہنے والے آج بھی انہیں یاد کرکے اداس ہوجاتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں