Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

اب لاہور میں الیکٹرک رکشے چلیں گے

 لاہور(جی این اے)فضائی آلودگی کو کم کرنے کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا قدم،ماحول دوست رکشے متعارف کرا دیئے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید کی زیر ص...

 لاہور(جی این اے)فضائی آلودگی کو کم کرنے کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا قدم،ماحول دوست رکشے متعارف کرا دیئے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید کی زیر صدارت اجلاس میں الیکٹرک رکشے کو متعارف کرایا گیا جنہیں محکمہ ٹرانسپورٹ اور ایک مقامی نجی کمپنی کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔اس موقع پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے ماہرین کے ساتھ الیکٹرک رکشہ چلانے کا تجربہ بھی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرک رکشوں سے فضائی اور آواز کی آلودگی کی شرح میں نمایاں کمی آئے گی۔یہ الیکٹرک رکشے سنگل چارج پر ایک سو پچاس کلومیٹر تک سفر کر سکتے ہیں جس سے ایندھن کے اخراجات میں کمی آئے گی۔


کوئی تبصرے نہیں