Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹا ہوا ہوں،شیخ رشید

اسلام آباد(جی این اے)شیخ رشید نے کہا ہے کہ  اصلی اور نسلی ہوں، پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹا ہوا ہوں، پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ شروع سے اکٹھے ہیں...


اسلام آباد(جی این اے)شیخ رشید نے کہا ہے کہ  اصلی اور نسلی ہوں، پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹا ہوا ہوں، پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ شروع سے اکٹھے ہیں، ہم نے کیا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنی ہے۔قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے الیکشن لڑونگا۔

 میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ قلم دوات کے نشان پر این اے چھپن  اور این اےستاون سے الیکشن لڑ رہا ہوں اور بھاری اکثریت سے جیتوں گا۔ اللہ نہ کرے پی ٹی آئی کا سامنا ہو، پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کے لیے چلہ کاٹا ہے، قربانیاں دیں اور میں نے اس کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے آٹھ فروری کو الیکشن کرانے کی تاریخ دی ہےاب تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں رہی۔


کوئی تبصرے نہیں