Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

کرسمس کیلئے تیارکئے جانے والے دس ہزار ڈونٹس چوری؟

  سڈنی(ویب ڈیسک)آسٹریلیا میں چوری کی عجیب واردات سامنے آئی،دس ہزار کرسپی کریمی ڈونٹس سے بھری ہوئی گاڑی گزشتہ دنوں ایک پٹرول پم سے لاپتہ ہو...

 

سڈنی(ویب ڈیسک)آسٹریلیا میں چوری کی عجیب واردات سامنے آئی،دس ہزار کرسپی کریمی ڈونٹس سے بھری ہوئی گاڑی گزشتہ دنوں ایک پٹرول پم سے لاپتہ ہوگئی،اپنی گمشدگی کے ایک ہفتے بعد پولیس کو گاڑی تو مل گئی مگر کرسمس کیلئے بنائے گئے ہزاروں کی تعداد میں ڈونٹس سب کے سب خراب ہوگئے۔

اس حوالے سے سی سی کیمرہ کی مدد سے پولیس نے ایک اٹھائیس سالہ خاتون کو بھی گرفتارکرلیا ہے۔سی سی کیمرہ سے حاصل ہونے والی ویڈیو میں خاتون کو پٹرول پمپ پر لیٹا ہوا دیکھا گیا ہے،مگر ابھی مکمل معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ خاتون کی ضمانت نہیں ہوسکی اور اس پر گاڑی کو چوری کرنے کا اورلائسنس نہ ہونے کا بھی الزام ہے۔

کوئی تبصرے نہیں