Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

نامورترک اداکارکورولوش عثمان پاکستان پہنچ آئے؟

  اسلام آباد(جی این اے)نامورترک اداکارارطغرل غازی کے بعد کورولوش عثمان بھی پاکستان پہنچ آئے ہیں،براق اوزچیویت نے سوشل میڈیا پر کراچی پہچنے ک...

 

اسلام آباد(جی این اے)نامورترک اداکارارطغرل غازی کے بعد کورولوش عثمان بھی پاکستان پہنچ آئے ہیں،براق اوزچیویت نے سوشل میڈیا پر کراچی پہچنے کی تصویر اورویڈیو اپنے مداحوں کیلئے جاری کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر آنے والی تصویر میں کورلوش عثمان نے کالی شرٹ اورکالے رنگ کا چشمہ پہنا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ براق اوزچیویت نے  سلطنت عثمانیہ پر بننے والے ڈرامہ سیریل میں مرکزی کرداربطورعثمان کورولوش کے نام سے اس قدرخوبصورتی سے اداکیا کہ پہلے ہی سیزن میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے خاص طورپر پاکستان میں بچہ بچہ آپ کا دیوانہ ہوچکا ہے۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ براق پاکستان کے کتنے شہروں میں جائیں گے یا صرف کراچی سے ہی اپنے وطن لوٹ جائیں گے۔

براق اوزچیویت نجی برانڈ کے پرفیوم کے سفیر کی حیثیت سے کراچی پہنچے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں