Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پاکستان امپائروں کے غلط فیصلے سے جیتا ہوامیچ ہارگیا

 اسلام آباد(جی این اے)اسلام اورپاکستان دشمن طاقتوں کی سازشیں اب کھیلوں کے میدان میں بھی دکھائی دینے لگی ہیں،گزشتہ روزپاک افریقہ ورلڈکپ کے ای...

 اسلام آباد(جی این اے)اسلام اورپاکستان دشمن طاقتوں کی سازشیں اب کھیلوں کے میدان میں بھی دکھائی دینے لگی ہیں،گزشتہ روزپاک افریقہ ورلڈکپ کے ایک انتہائی اہم میچ میں افریقی بلے باز تبریزشمسی واضع آوٹ ہونے کے باوجودناٹ آئوٹ قراردیا گیا۔

انتہائی سنسی خیز میچ کے دوران جب پاکستان کو صرف ایک وکٹ درکارتھی جبکہ جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے آٹھ رنز چاہیے تھے،اسی دوران حارث روف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو کی زورداراپیل کی گئی مگر فیلڈ میں موجود امپائر نے اشارہ دیا کہ آئوٹ نہیں ہے تب پاکستان نے ری ویو لے لیا جس میں واضع نظر آرہا تھا کہ گنید وکٹ کو چھو رہی تھی اسکے باوجودافریقی بلے بازشمسی کو ناٹ آئوٹ قراردیا گیا۔

ایمانداری سے فیصلہ کیا جاتا تو پاکستان یہ اہم میچ جیت چکا تھا مگر ڈی آرایس ری پلے کے غلط فیصلے نے پاکستان کی ہارمیں اہم کرداراداکیا۔

کرکٹ کے دیگر مداحوں نے جہاں اس غلط فیصلے پر آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لیا وہیں بھارت کےسابق کرکٹرزبھی چپ نہ رہ سکے اورآئی سی سی کو مخاطب کرتے ہوئے گوتم گھمبیر نے کہا ایل بی ڈبلیو فیصلے پر نظرثانی کی جائے کیونکہ گیند اگر وکٹ کو چھورہی تو اسکو آئوٹ سمجھنا چاہیے چاہئے گرائونڈ میں موجود امپائر کا فیصلہ کچھ بھی کیوں نہ ہو،اسی طرح ایک اوربھارت کے سابق کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے بھی کہا کہ ڈی آرایس سسٹم کی وجہ سے پاکستان کو شکست ہوئی۔ نامور اداکارایوشمان کھرانہ بھی بولے بغیر نہ رہ سکے اوراپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھائی یہ شمسی تو آئوٹ تھا۔امپائروں کے غلط فیصلے پر پاکستانی کرکٹ کے تمام ہی کھلاڑی انتہائی مایوس دکھائی دئیے۔

کوئی تبصرے نہیں