Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

نوازشریف کااستقبال کرنے والےبغیرحساب کےجنت میں جائیں گے?

  کمالیہ(جی این اے)مینارپاکستان پر نوازشریف کے استقابلیہ جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے لیگی رہنما شریک افراد کو کھلے عام جنت میں جانے کی بشارت ...

 

کمالیہ(جی این اے)مینارپاکستان پر نوازشریف کے استقابلیہ جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے لیگی رہنما شریک افراد کو کھلے عام جنت میں جانے کی بشارت دینے لگے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ٹوبہ ٹیک سنگھ این اے 954سے سابقہ رکن اسمبلی چوہدری اسدالرحمن ایک تقریب میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ 21اکتبورنوازشریف کے استقبال کیلئے جو بھی مینارپاکستان جائے گا انھہیں میں سرٹیفکیٹ دے دوں گا کہ وہ بغیر حساب کے جنتی ہیں۔اورجو لوگ کمالیہ کی اس تقریب میں آئے ہوئے ہیں وہ بھی جنت میں جائیں گے۔

اسدالرحمن کا مزید کہنا تھا کہ میں نے تو ایک بار پہلے بھی یہ بات اس وقت کہی تھی جب نوازشریف خود بھی موجود تھے۔

اسدالرحمن آنے والے الیکشن میں بھی قومی اسمبلی کی نشست کے امیدوارہیں۔

یہ بھی یادرہے کہ ن لیگ کے جلسوں کو کامیاب بنانے کیلئے پہلے بھی نوجوانوں کو بائیک دینے کا لالچ دیا جاچکا ہے اوراب مینارپاکستان پر لوگوں کو بریانی دینے کی بازگشت بھی سنائی دی جارہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں