Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی اہم اوربڑی کامیابی

 اسلام آباد(رپورٹ،زاراقاضی،جی این اے)نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (NUTECH) کا چائنا تانگ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ شراکت میں اپنے پہلے ڈی اے ای ساف...

 اسلام آباد(رپورٹ،زاراقاضی،جی این اے)نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (NUTECH) کا چائنا تانگ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ شراکت میں اپنے پہلے ڈی اے ای سافٹ ویئر ٹیکنالوجی بیچ 2023 کا فخریہ افتتاح کردیا ہے۔

 سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید ترین تعلیم اور تربیت فراہم کرنے کے یونیورسٹی کے مشن میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔

اس پروگرام کی افتتاحی تقریب یونیورسٹی کے کیمپس میں منعقد ہوئی جس میں بڑی تعدادمیں معززمہمان شریک ہوئے۔ 

چائنا تانگ انسٹی ٹیوٹ کے نمائندے سونگ جیان ینگ، چائنہ تانگ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر، ریکٹر (نیوٹیک) لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز (ہم) شامل تھے۔ عملہ، فیکلٹی، طلباء اور ان کے والدین بھی شریک محفل تھے۔


پروقارتقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین TEVTA بریگیڈئیر۔ (ر) ساجد کھوکر اورعثمان اختر باجوہ، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی تھے۔

ریکٹر نیوٹیک لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز نے کہا، "ہم پہلے ڈی اے ای سافٹ ویئر ٹیکنالوجی بیچ دو ہزار تئیس کا افتتاح کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کررہےہیں۔ یہ چائنہ تانگ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ شراکت داری میں ایک اور اہم قدم ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے گریجویٹس صنعت میں مثبت کرداراداکریں گے،اور خطے میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی میں بھی خصوصی دلچسپی لیں گے۔"

چائنا تانگ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹرسونگ جیان ینگ نے کہا کہ ہمیں اس دلچسپ اقدام کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ "نیوٹیک کے ساتھ ہماری شراکت طلباء کو جدید ترین ٹیکنالوجیز اور مہارت تک رسائی فراہم کرے گی، اور انہیں سافٹ ویئر انڈسٹری میں کامیابی کے لیے درکار مہارتوں اور علم کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گی۔ ہم نیوٹیک کے ساتھ مل کر کام کرنے اور ڈی اے ای کی کامیابی میں تعاون کرنے کے منتظر ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں