Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

نڈراوربے باک صحافی ارشدشریف کو شہیدہوئے ایک سال بیت گیا

 اسلام آباد(جی این اے)آج صحافت کا وہ سیاہ دن ہے جب ایک بے باک اورنڈر صحافی ارشدشریف کو کینیا میں بے گناہ شہید کردیا گیا تھا۔ آج کی تاریخ کیس...

 اسلام آباد(جی این اے)آج صحافت کا وہ سیاہ دن ہے جب ایک بے باک اورنڈر صحافی ارشدشریف کو کینیا میں بے گناہ شہید کردیا گیا تھا۔

آج کی تاریخ کیسے بھلائی جاسکتی ہے جب 23اکتوبر2022کو کینیا کی پولیس نے ایک مقابلے کا ڈرامہ رچاکر ارشدشریف کو گولیوں سے چھلنی کردیا تھا،بعدازاں یہ کہہ دیا گیا تھا کہ ہم سے شناخت میں غلطی ہوئی،اورجب انکوئری شروع کی گئی تو پولیس کے سارے بیانات میں تضاد موجود تھا۔

کینیا کی پولیس نےیہ موقف دیا تھا کہ ہم دراصل ایک اغوہ ہونے والے بچے کی بازیابی کیلئے نیروبی مگاڈی ہائی وے پر موجودتھے،لیکن تفتیش کرنے والے مقامی اہلکاروں کا کچھ اورہی کہنا تھا کہ جس اندازسے گاڑی پر گولیاں برسائی گئی ہیں ایسے لگتا ہے کہ گاڑی اس وقت چل نہیں رہی تھی۔

یہ بھی یادرہے کہ ارشدشریف کو قتل کرنے والے پانچ اہلکار تھے جو اب نوکریوں پر دوبارہ بحال بھی ہوچکے ہیں۔

اگرچہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس معاملے پر ازخودنوٹس بھی لیا اورمعتددسماعتیں بھی ہوچکی ہیں مگر ایک سال گزرنے کے باوجود اس کیس کا فیصلہ نہ ہوسکا،آج تک یہ کھرا نہ نکل سکا کہ ارشدشریف کی شہادت کا اصل ذمہ دارکون تھا اسکے کیا مقاصد تھے۔

ابھی تک بس یہی کہا جاسکتا ہے کہ ارشد شریف ہم آپ سے شرمندہ ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں