Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

دانش سکول میں مضر صحت پانی پینے سے متعدد طالبات کی حالت خراب

فاضل پور:(جی این اے)راجن پور کے علاقے فاضل پور میں  مضر صحت پانی پینے سے دانش گرلزسکول میں متعدد طالبات کی حالت بگڑ گئی۔ متاثرہ طالبہ کے وال...


فاضل پور:(جی این اے)راجن پور کے علاقے فاضل پور میں  مضر صحت پانی پینے سے دانش گرلزسکول میں متعدد طالبات کی حالت بگڑ گئی۔

متاثرہ طالبہ کے والد کے مطابق سکول سے کال آئی کہ آپ کی بچی کی طبیعت خراب ہے، سکول گئے تو بیٹی سمیت متعدد بچیوں کی طبیعت خراب تھی، بیٹی کو اسکول سے اسپتال منتقل کیا تاہم انہیں ابھی تک ہوش نہیں آیا،انہوں نے بتایا کہ دانش سکول کے ہاسٹل میں متاثرہ طالبات میں سے 5 طالبات کی طبیعت اب بہتر ہے، سکول کا پانی مضر صحت ہے جس سے بچیوں کو ڈائیریا ہوا تھا۔

دوسری جانب فاضل پور کے دانش گرلز اسکول میں طالبات کی طبیعت خراب ہونے کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی ٹیم سکول کے پانی اور کھانے کو چیک کر رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں