Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا نیویارک مباحثے میں کھرا خطاب

  نیویارک(جی این اے)دنیا بھر میں معاشی مساوات کا قیام ناگزیر ہے،جتنے بھی کمزورممالک ہیں انھہیں وسائل فراہم کئے جائیں تاکہ پائیدارترقی ممکن ہ...

 

نیویارک(جی این اے)دنیا بھر میں معاشی مساوات کا قیام ناگزیر ہے،جتنے بھی کمزورممالک ہیں انھہیں وسائل فراہم کئے جائیں تاکہ پائیدارترقی ممکن ہوسکے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکٹر کا نیویارک مباحثے میں دبنگ خطاب۔

وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ترقی پزیرممالک اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتے جب تک انھہیں وسائل نہیں فراہم کئے جاتے،جو ممالک قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں ان کیلئے کوئی لائحہ عمل تیارکرنے کی ضرورت ہے۔

گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے اجلاس میں بھی نگران وزیراعظم نےشرکت کی اورکہا کہ چین کے منصوبے بیلٹ اینڈروڈ اقدام اورسی پیک انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ان سے پائیدارترقیاتی اہداف حاصل کرنے میں مددملے گی۔

یاد رہے کہ نگران وزیراعظم نے ایران کے صدرابراہیم رئیسی سے بھی اہم ملاقات کی جسکے دوران دونوں رہنمائوں کے مابین خوشگواربات چیت کی گئی،وزیراعظم کاکڑ نے کہا کہ ایران کیساتھ پاکستان قریبی اوراچھے مضبوط تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے  اورایران کے صدرکی بھی سب سے پہلے پڑوسی کی پالیسی بھی ہمارے وطن عزیز کی حکمت عملی کے عین مطابق ہے۔

وزیراعظم کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہمارے ایران کیساتھ تعلقات اورتمام شعبہ جات میں باہمی تعاون ہمیشہ رہے گا۔

کوئی تبصرے نہیں