Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پاکستان کے ہاتھوں بنگلادیش کو 7وکٹوں سے شکست

لاہور:(جی این اے) ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں  پاکستان نے بنگلادیش کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔ قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا ...

لاہور:(جی این اے) ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں  پاکستان نے بنگلادیش کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔

قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 1سو94 رنز کا ہدف دس اوورز پہلے صرف تین وکٹس کے نقصان پر پورا کرلیا۔ محمد رضوان 63 اور آغا سلمان 12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔اوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے پاکستان کی اننگز کا آغاز کیا۔ دسویں اوور میں 35 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری جب فخر زمان 20 رنز بنانے کے بعد شرف الاسلام کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

سولہویں اوور میں 74 کے مجموعی اسکور پر بابراعظم بھی پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 22 گیندوں پر سترہ رنز بنائے۔امام الحق اور محمد رضوان نے 85 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تاہم 33 ویں اوور میں 159 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 78 رنز بناکر مہدی حسن میراز کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

بنگلا دیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کھیلتے ہوئے 38عشارہ چار اوورز میں 193 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ حارث رؤف نے چار نسیم شاہ نے تین، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اورافتخار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیشی اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر مہدی حسن صفر، محمد نعیم 20 جبکہ لٹن داس سولہ توحید ہردوئے دورنز بناکر پویلین لوٹ گئے،کپتان شکیب الحسن 57 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے انہوں نے مشفق الرحیم کیساتھ مل کر سو رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ مشفق الرحیم 64 رنز پر آؤٹ ہوئے تاہم انکے بعد کوئی کھلاڑی قابل ذکر رنز نہ بناسکا اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں۔

کوئی تبصرے نہیں