Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

کالاسونامیں چھپا انسانی صحت کا راز؟

  اسلام آباد(جی این اے)یوں تو دنیا میں بنائی گئی اللہ کی ہرغذا کے طبی فوائد ہوتے ہیں جنکے بارے میں ہم جانتے بھی ہیں لیکن کچھ غذائیں ایسی بھی...

 

اسلام آباد(جی این اے)یوں تو دنیا میں بنائی گئی اللہ کی ہرغذا کے طبی فوائد ہوتے ہیں جنکے بارے میں ہم جانتے بھی ہیں لیکن کچھ غذائیں ایسی بھی ہوتی ہیں جنکو ہم اتنی اہمیت نہیں دیتے جتنی کہ دینی چاہیے،ان ہی غذاہوں میں ایک نام کالی مرچ کا بھی ہے۔

کالی مرچ کے بغیر مصالہ جات مکمل ہی نہیں ہوسکتے،آپ میں سے بہت سے لوگ یہ تو جانتے ہونگے کہ کالی مرچ بس ایک مصالہ ہے جو خوشبو کیلئے یا سرخ مرچ کا متبادل ہے،یہ بھی اپنی جگہ بات درست ہے مگرحقیقت تو یہ ہے کہ کالی مرچ کو مصالحوں کی بادشاہ غذا کہا جاتا ہے۔

کالی مرچ کے بہت سے طبی فوائد ہیں مثلاً اگرکسی کو کان،ناک یا گلے کی بیماریاں لاحق ہیں تو وہ کالی مرچ کا استعمال کریں اسی طرح خواتین کو حیض کے مسائل درپیش ہیں تو وہ بھی اس دوران کالی مرچوں کا استعمال بڑھا دیں۔

کالی مرچ کے طبی فوائد کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی ایک زمانے میں اسکی رنگت کی وجہ سے اسے کالا سونا بھی کہا جاتا تھا،اس میں کیلشیم،آئرن اورپوٹاشیم کے ساتھ دیگر کئی طرح کے وٹامنز پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کیئے انتہائی فائدہ مند ہیں۔

یہ کالا سونا آپکو باقی غذائیں ہضم کرنے میں انتہائی معاون ثابت ہوتا ہے،کالی مرچ سے آپ کسی بھی طرح کے انفیکشن سے محفوظ رہ سکتےہیں،علاوہ ازیں چھاتی کاکینسر،پروسٹیٹ اورکولون کے کینسر سے بھی بچانے میں کالی مرچ اہم کرداراداکرتی ہے۔کولیسٹرول کو بھی بڑھنے سے روکتی ہے۔

اب آپ آج سے ہی اپنے گھر کالاسونا یعنی کالی مرچ لے آئیں اور اسکے فوائد سے مستفید ہونے کیلئے کھانوں میں اسکا استعمال معمول بنا لیں۔

کوئی تبصرے نہیں