Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

راولپنڈی پریس کلب میں صحافیوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

راولپنڈی:(جی این اے)پاکستان سوسائٹی سٹڈی آف لیور ڈیزیز کے تعاون سے راولپنڈی پریس کلب میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد،کیمپ میں فاسٹ کٹ کے ذریعے...

راولپنڈی:(جی این اے)پاکستان سوسائٹی سٹڈی آف لیور ڈیزیز کے تعاون سے راولپنڈی پریس کلب میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد،کیمپ میں فاسٹ کٹ کے ذریعے صحافیوں اور ان کے اہل خانہ  کے ہیپاٹائٹس بی اور سی کے فری ٹیسٹ کئے گئے۔

 کیمپ میں بریگیڈئر (ر) ڈاکٹر امجد سلامت، کرنل (ر) ڈاکٹر جنید سلیم،پروفیسر ڈاکٹر مسعود صدیق، ڈاکٹر عادل نصیر خان اور پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔ ڈاکٹرز نےصحافیوں اور ان کی فیملی کے ٹیسٹ کئے۔اس موقع پر بریگیڈئر (ر) ڈاکٹر امجد سلامت، کرنل(ر) ڈاکٹر جنید سلیم،پروفیسر ڈاکٹر مسعود صدیق اور ڈاکٹر عادل نصیر خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے، غریب عوام کیلئے علاج کرانا مشکل ہے.

عوام الناس میں ہیپا ٹائٹس اے ،بی ، سی سے بچنے کیلئے پانی ابال کر پینے کی مہم چلائی جانی چایئے اس لئے کہ آلودہ پانی ہی ان بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔اس کیلئے ضروری ہے اجتماعی طور پر پانی ابال کر پیا جائے۔ کولڈ ڈرنک اور منرل واٹر بھی حفظان صحت کے تحت نہیں ان کا استعمال کم ہونا چایئے۔

انہوں نے کہا کہ ضرور ت اس امر کی ہے کہ اس خطرناک موزی مرض سے بچنے کیلئے افرادی اور اجتماعی طور پر پانی ابال کر پینے کی آگاہی کیلئے کام کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مرض کا علاج اب مہنگا ضرور ہے لیکن احتیاط سے اس مرض سے بچا جا سکتا ہے عوام کو چایئے کہ بلا ضرورت انجکشن لگوانے سے گریز کریں کیونکہ کالا یرقان سرنج کے زیادہ استعمال سے پھیلتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ حکومتی سطح پر اس کیلئے آگاہی کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ادویات فری دی جائیں عوام الناس کو چایئے کہ بازار کی بنی اشیا خوردو نوش استعمال نہ کریں۔


کوئی تبصرے نہیں