Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پی ٹی آئی رہنما علی محمد اور سینیٹر اعجاز چوہدری بھی گرفتار

اسلام آباد:(جی این اے)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق علی محم...

اسلام آباد:(جی این اے)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق علی محمد خان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، انہیں 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کو گلگت بلتستان ہاؤس سے گرفتار کیا گیا،سینیٹر اعجاز چوہدری کو  بھی  3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور اسد عمر کو بھی نقص امن کے خطرے کے پیش نظر حراست میں لیا جا چکا ہے۔ ان رہنماؤں کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جاچکا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں