Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

خداراکینسرسے بچنا ہے تو باورچی خانے سے چندچیزیں ختم کردیں

 اسلام آباد(جی این اے)کینسرایسی ہولناک بیماری ہے جسکا نام بھی لیا جائے تورونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں،اسکی دہشت ایسی کہ لوگ اسکا نام بھی زبان پر ...

 اسلام آباد(جی این اے)کینسرایسی ہولناک بیماری ہے جسکا نام بھی لیا جائے تورونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں،اسکی دہشت ایسی کہ لوگ اسکا نام بھی زبان پر لانے سے ڈرتے ہیں،لیکن یہ کیوں ہوتا ہے اسکے پیچھے اکثرہماری اپنی غلطیاں کارفرما ہوتی ہیں۔

کونسی غلطیاں یا لاپروائیاں ہیں جن سے کینسرجیساخطرناک مرض لاحق ہوسکتا ہے آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

سب سے پہلے تو آپ جو روزانہ کی بنیاد پر کولڈرنکس کا استعمال کرتے ہیں وہ فوراً بند کردیں اس سے کینسر کیساتھ شوگراوردل کی بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں۔

ہمارے باورچی خانے میں اچھی خاصی تعدادمیں پلاسٹک کے برتن پائے جاتے ہیں،جن میں ہم فروٹ کاٹتے ہیں،پانی پیتے ہیں اوراکثرسالن یاچاول بھی ڈال کرکھاتے ہیں حالانکہ تحقیق کے مطابق پلاسٹک میں ایسے خطرناک عوامل شامل ہیں جو ہمارے جسم کے اندرہارمونزاورقوت مدافعت کو بری طرح متاثرکرتے ہیں۔

اسی طرح بہت خوبصورت دکھائی دینے والے نون اسٹک برتن بھی مختلف اقسام کے کینسرکو پھیلاتا ہے۔

کھانے میں استعمال ہونے والا تیل اورغیرمعیاری گھی بھی انسانی جسم میں داخل ہوکرکینسرکے جراثیم کو پیدا کرتا ہے۔

اگرآپ کینسرسے بچنا چاہتے ہیں تو آج ہی مذکورہ چیزوں سے اپنے باورچی خانے کو پاک کردیں،ایسی غذائیں کھائیں جوحفضان صحت کے اصولوں کے عین مطابق ہوں۔صرف زبان کے ذائقے کیلئے اپنی زندگیوں کو دائوپر مت لگائیں۔

کوئی تبصرے نہیں