Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

تیز ترین سنچری بنانے والے عثمان خان نے کسے اپنا آئیڈیل قراردیا؟

  اسلام آباد(جی این اے)سپرلیگ سیزن 8میں 36گیندوں پر تیزترین سنچری بناکراپنی صلاحیت کا لوہا منوانے والے عثمان خان نے ایک پریس کانفرنس کے دورا...

 

اسلام آباد(جی این اے)سپرلیگ سیزن 8میں 36گیندوں پر تیزترین سنچری بناکراپنی صلاحیت کا لوہا منوانے والے عثمان خان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ میرے آئیڈل رضوان بھائی ہیں وہ بہت اچھا کھیلتے ہیں،ذہنی اورجسمانی طورپر بہت مضبوط ہیں ان سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں باقی میں قدرتی کھیل پر یقین رکھتا ہوں،جہاں تک شاہد بھائی کا تعلق ہے کہ انکی طرح کھیلتا ہوں تو میں بتادوں کہ میں انکی برابری تودرکنار انکے پائوں کے برابربھی خود کو نہیں سمجھتا۔

عثمان خان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسے سنچری کروں گا۔

یاد رہے کہ راولپنڈی میں کھیلے گئےملتان سلطانز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مابین میچ میں عثمان خان نے 36گیندوں پر 100 رنز بناکررلی روسو سے پی ایس ایل کی تاریخ کا تیزترین سنچری بنانے کا ریکارڈ چھین لیا ہے۔اس سنچری سے عثمان خان نے اپنے مداحوں کی تعدادمیں کئی گنا اضافہ کیا۔

کوئی تبصرے نہیں