Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

راولپنڈی؛اجرتی قاتل اپنے ہی ساتھیوں کے ہاتھوں مارا گیا

راولپنڈی:ٹیکسلا واہ سرکل میں بد نام زمانہ منشیات فروش اجرتی قاتل ڈکیت اپنے ہی ساتھیوں کے ہاتھوں منطقی انجام کو پہنچ گیا۔ راولپنڈی ٹیکسلا واہ...


راولپنڈی:ٹیکسلا واہ سرکل میں بد نام زمانہ منشیات فروش اجرتی قاتل ڈکیت اپنے ہی ساتھیوں کے ہاتھوں منطقی انجام کو پہنچ گیا۔
راولپنڈی ٹیکسلا واہ سرکل میں بد نام زمانہ منشیات فروش اجرتی قاتل ڈکیت اپنے ہی ساتھیوں کے ہاتھوں منطقی انجام کو پہنچ گیا۔کامران پٹھان جو کہ تھانہ ٹیکسلا صدر واہ کے سرکل میں قتل اقدام قتل منشیات فروشی چوری ڈکیتی کی درجنوں ایف آئی آر میں نامزد تھا اور سرکل کی پولیس کو کو انتہائی مطلوب تھا اہل علاقہ کے لیے دہشت کی علامت بنا ہوا تھا، اس ظالم درندے کے قتل  سے اہلِ علاقہ نے سکھ کا سانس لیا۔
دوسری جانب چند دن قبل اس شخص نے ایک ویڈیو وائرل کی تھی جس میں کھلم کھلا یہ شخص قانون کا مذاق اڑا رہا ہے اور مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس شخص کے ساتھ سراج نامی غنڈہ جو قانون کا مذاق اڑاتے ہوئے اس سرکل میں تا حال عوام کے لیے دہشت کی علامت بنا ہوا ہے کیا۔
آر پی او،سی پی او راور ایس پی پوٹھوہار راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ویڈیوز میں نظر آنے والے شخص جو قانون کو کھلا چیلنج کر رہا ہے اس کے خلاف  قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں