Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

واہ جی واہ پیٹرول سستا کرنے کا فیصلہ ہوگیا؟

 لاہور(جی این اے)عملدرآمد ہوجائے تو غریبوں کیلئے بہت بڑی خوش خبری سامنے آگئی ہے،حکومت نے پٹرول  سستا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔یہی نہیں غریبوں کیل...

 لاہور(جی این اے)عملدرآمد ہوجائے تو غریبوں کیلئے بہت بڑی خوش خبری سامنے آگئی ہے،حکومت نے پٹرول  سستا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔یہی نہیں غریبوں کیلئے گیس بھی سستی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ یہاں غریبوں کا پاکستان اورہے اورامیروں کا اور ہے لہذا ہم غریبوں کیساتھ کھڑے ہونگے،اسی لئے پیٹرول 100 روپیہ لیٹر سستا کریں گے،اس فیصلے پر عمل 6 ہفتوں میں کیا جائے گا۔

مصدق ملک نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم نے ٹیرف الگ الگ کرکے غریبوں اورامیروں کا بل بھی علیحدہ کردیا ہے،گیس کا بل غریب لوگ چوتھائی حصہ دیں گےجبکہ امیرچارگنازیادہ پیسے دیں گے۔اسی طرح بڑی گاڑیوں والے پیٹرول کی قیمت زیادہ اداکریں گے اورغریبوں سے کم قیمت لی جائے گی،سستا پیٹرول کا پیغام گاڑیوں موٹرسائیکل اورشناختی کارڈ کے ڈیٹا پر آئے گا،وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل حضرات کو دویا تین لیٹر سے زیادہ پیٹرول نہیں ملے گا اسی طرح گاڑیوں والوں کو 30 لیٹر تک سبسڈی دیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں