Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

کرسٹیانو رونالڈو گول کرنے میں ناکام، یلو کارڈ بھی مل گیا

ریاض:سعودی فٹبال کلب النصر کے نامور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو مسلسل تیسرے میچ میں کوئی گول اسکور نہیں کر سکے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ال...

ریاض:سعودی فٹبال کلب النصر کے نامور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو مسلسل تیسرے میچ میں کوئی گول اسکور نہیں کر سکے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق النصر اور ابھا فٹبال کلب کے درمیان کھیلے گئے میچ میں 1-3 سے کامیابی حاصل کی تاہم اس میچ میں بھی رونالڈو کوئی گول نہیں بنا سکے ہاں مگر انہیں النصر کلب جوائن کرنے کے بعد پہلی بار یلو کارڈ بھی مل گیا ہے۔

گزشتہ روز کوارٹر فائنل میں النصر کو 2-0 کی برتری حاصل تھی جب رونالڈو کو ریفری کی جانب سے یلو کارڈ دیکھایا گیا اور یوں انہیں میدان سے جانا پڑا،اس دوران  رونالڈو نے غصے میں گیند کو کک مار کر دور پھینکا۔


کوئی تبصرے نہیں