Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

لیجنڈز لیگ؛شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز کوشکست کا سامنا

دوحا:قطر میں جاری لیجنڈز لیگ کے چھٹے میچ میں ورلڈ جائنٹس نے شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز کو 20 رنز سے ہرا دیا۔ دوحا کرکٹ گراؤنڈ میں ورلڈ جائن...


دوحا:قطر میں جاری لیجنڈز لیگ کے چھٹے میچ میں ورلڈ جائنٹس نے شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز کو 20 رنز سے ہرا دیا۔
دوحا کرکٹ گراؤنڈ میں ورلڈ جائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے،ہاشم آملہ نے 68 سب سے زیادہ رنز بنائے،جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیک کیلیس 56،کرس گیل 2 اور کپتان شین واٹسن 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، ایشیا لائنز کی طرف سے محمد عامر اور سہیل تنویر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
ہدف کا پیچھا کرتے ہوئےایشیا لائنز کا آغاز اچھا نہ رہا،اوپل تھرنگا 4 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے،تھیسارا پریرا 12،محمد حفیظ 13،مصباح الحق 5،عبدالزاق نے 9 رنز بنا،اور کپتان شاہد آفریدی 26 جبکہ دلشان 37 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ایشیا لائنز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 130 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی،ایسے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کوئی تبصرے نہیں