Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

قوت گویائی اورسماعت سے محروم لڑکی کسیاتھ زیادتی اورقتل کے مجرم کوکڑی سزا

  حیدرآباد(ویب ڈیسک)علاقہ کوٹری میں 16دسمبر2019کو ایک ایسی لڑکی کیساتھ زیادتی کی گئی تھی جو سن سکتی تھی نہ بول سکتی تھی،صرف زیادتی ہی نہیں ک...

 


حیدرآباد(ویب ڈیسک)علاقہ کوٹری میں 16دسمبر2019کو ایک ایسی لڑکی کیساتھ زیادتی کی گئی تھی جو سن سکتی تھی نہ بول سکتی تھی،صرف زیادتی ہی نہیں کی گئی تھی بلکہ بھیڑیے نے زیادتی کے بعداس معصوم لڑکی کو بے دردی سے قتل بھی کردیا تھا۔

اب اس مجرم کو حیدرآباد سینٹرل جیل میں قائم انسداددہشت گردی کی عدالت اے ٹی سی نےمجرم جسکانام عبدالرحمان ہے کو دوبارپھانسی اور15سال قید کی سزاسنادی ہے،علاوہ ازیں مجرم کوڈھائی لاکھ جرمانہ اداکرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ 

اگرچہ ایسے درندے کوفوری سزا کا قانون ہونا چاہئے بہرحال یہ اچھی خبر ہے کہ اسے سخت سزا کا حکم دیا گیا،ہمارے معاشرے میں ایسے واقعات کے رونما ہونے کی سب سے بڑی وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے،اگر اسلامی تعلیمات پر عمل کیا جائے تو ایسے افسوسناک واقعات کا تصوربھی محال ہو۔


کوئی تبصرے نہیں