Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پٹرول کتنا سستا ہوگیا؟وفاقی وزیرخزانہ نے بتادیا

 اسلام آباد(جی این اے)مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے بڑی خوشخبری سامنے آگئی،پٹرول کی قیمت پانچ روپے لٹرکم کردی گ...

 اسلام آباد(جی این اے)مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے بڑی خوشخبری سامنے آگئی،پٹرول کی قیمت پانچ روپے لٹرکم کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیاہے اب پٹرول کی نئی قیمت 267 روپے فی لٹر ہوگئی ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر15روپے کم کردئیے گئے ہیں یوں نئی قیمت 187روپے 73پیسے فی لیٹر ہوگئ۔

یہی نہیں وزیرخزانہ نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے لیٹر کمی کردی اب لائٹ ڈیزل آئل کی جو نئی قیمت ہے وہ 184روپے 68 پیسے فی لیٹر ہے۔ البتہ ڈیزل کی قیمت جو تھی وہی رہے گی۔ 

کوئی تبصرے نہیں